
پیرس ( مانیٹرنگ ڈیسک ) فرانس نے غزہ فلوٹیلا کے سماجی کارکنوں سے اسرائیلی بدسلوکی پر بڑا قدم اٹھا لیا ۔
’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق فرانس نے غزہ فلوٹیلا کے سماجی کارکنوں سے اسرائیلی بدسلوکی پر جنگی جرائم کا مقدمہ شروع کردیا۔
فرانسیسی پراسیکیوٹر کے دفتر کا کہنا ہے کہ فرانس نے غزہ فلوٹیلا کے سماجی کارکنوں سے اسرائیلی بدسلوکی پر جنگی جرائم کا مقدمہ شروع کر دیا، اسرائیلی بدسلوکی کے خلاف تحقیقات فرانس حکومت کی درخواست پر شروع ہوئیں۔
ادھر آئرلینڈ نے اسرائیل کے قومی سلامتی کے وزیر بن گویر اور وزیر خزانہ بیزیلیل سموٹریچ کے آئرلینڈ میں داخلے پر پابندی لگا دی۔
آئرش وزیراعظم نے کہا کہ غزہ امداد لے جانے والے فلوٹیلا قافلے سے ان وزرا کا ناروا سلوک ناقابل برداشت ہے۔
اس کے علاوہ البانیہ میں ہزاروں افراد نے امریکی اسرائیلی کمپنی رہائشی منصوبے میں سرمایہ کاری کیخلاف مظاہرہ کیا۔
دارالحکومت ترانہ (Tirana) میں کیے گئے مظاہرے میں شریک افراد کا کہنا تھاکہ البانیہ برائے فروخت نہیں، ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر سےوابستہ کمپنی البانیہ میں سرمایہ کاری کرناچاہتی ہے۔
