ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل پشاور کا نادرا سنٹر چارسدہ پر چھاپہ،آفس انچارج سمیت4اہلکار گرفتار

توانائی Jun 6, 2026 IDOPRESS


چارسدہ (ویب ڈیسک)وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ( ایف آئی اے) اینٹی کرپشن سرکل پشاورنے نادرا سنٹر چارسدہ پر چھاپہ مارا ہے جس دوران چار اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا جن میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر(آفس انچارج) بھی شامل ہے، ملزمان غیرقانونی طورپر افغان شہریوں کو شناختی کارڈ جاری کرنے میں ملوث پائے گئے ہیں۔


تفصیل کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل پشاور رانا شاہد حبیب کی ہدایت پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر عبدالقیوم کی نگرانی میں مارا گیا۔


ذرائع کے مطابق ملزموں کے قبضے سے دستاویزات اور دیگر اہم شواہد برآمد کیے گئے، گرفتار اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے تاہم ان سے دیگر مقدمات اور انکوائریوں میں تفتیش شروع کردی گئی ۔


ایف آئی اے ترجمان کے مطابق مزید سہولت کاروں کی گرفتاری کے لئےچارسدہ اور ملحقہ علاقوں سمیت مختلف مقامات پر چھاپے جاری ہیں۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں