
تل ابيب (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکا نے اسرائیل کی ایران معاہدے کی تفصیلات تک رسائی کی درخواست مسترد کر دی۔
نجی ٹی وی چینل ’’ جیو نیوز‘‘ کے مطابق اسرائیلی میڈیا نے بتایا کہ اسرائیل نے ایران مفاہمتی یادداشت تک رسائی کی باضابطہ درخواست کی تھی جسے امریکا نے مسترد کر دیا ہے۔
اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکا نے قومی سلامتی کے حساس معاملے پر اسرائیل کو معاہدہ دکھانے سے انکار کیا۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی حکام نے امریکی فیصلے کو حیران کن قرار دیا۔
مذاکرات کے دوران ایران کے 24 ارب ڈالر منجمد اثاثے جاری کیے جائیں گے جبکہ امریکا مذاکرات سے قبل ہی ایران کے منجمد 12 ارب ڈالر جاری کرے گا۔
حتمی ایران امریکا معاہدہ کی توثیق سلامتی کونسل قراردادکے ذریعے کرنا بھی مسودے میں شامل ہے۔
