آبنائے ہرمز کے قریب امریکی ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار: ’دونوں پائلٹ محفوظ ہیں‘ صدر ٹرمپ

سافٹ ویئر Jun 9, 2026 IDOPRESS

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کے قریب امریکی فوج کے ایک اپاچی ہیلی کاپٹر کے حادثے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’ہیلی کاپٹر کے دونوں پائلٹ محفوظ ہیں۔‘

بی بی سی اردو کے مطابق منگل کے روز واشنگٹن واپسی سے قبل جان ایف کینیڈی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا ’کسی بھی شخص کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔‘


انھوں نے مزید بتایا کہ امریکی حکومت اس واقعے کے بارے میں تفصیلی رپورٹ منگل کے روز بعد میں جاری کرے گی۔


اس سے قبل امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے گزشتہ شب دو باخبر ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا تھا کہ آبنائے ہرمز کے قریب ایک امریکی فوجی اپاچی ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہو گیا، تاہم اس میں سوار دونوں پائلٹس محفوظ رہے اور انھیں بچا لیا گیا۔


رپورٹ کے مطابق تاحال یہ واضح نہیں ہو سکا کہ ہیلی کاپٹر ایرانی فورسز کی فائرنگ کا نشانہ بنا، کسی فنی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوا یا حادثے کی کوئی اور وجہ تھی۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں