
گلگت (ڈیلی پاکستان آن لائن )گلگت بلتستان کی 24 جنرل نشستوں پر ووٹوں کی گنتی جاری ہے اور اب تک کے نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کا پلڑا بھاری ہے۔24 میں سے 14 حلقوں کے غیرسرکاری اور غیرحتمی نتائج آگئے جن کے مطابق 6 نشستوں پر پاکستان پیپلزپارٹی اور دو پر مسلم لیگ ن کے امیدوار کامیاب ہوگئے ہیں جبکہ ایک نشست مجلس وحدت مسلمین کو ملی تاہم 5 آزاد امیدوار کامیاب ہوچکے ہیں۔
جی بی اے2 گلگت:
ن لیگ کے حفیظ الرحمان 11204ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے، پاکستان پیپلزپارٹی کے جمیل احمد 7376 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
جی بی اے 24 گانچھے:
آزاد امیدوار ڈاکٹر اسد 8092 ووٹ لیکرکامیاب ہوگئے جبکہ پیپلزپارٹی کے امیدوار انجینئر اسماعیل 5072 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
