طافو خان کے صاحبزادے طارق طافو انتقال کرگئے

سافٹ ویئر Jun 23, 2026 IDOPRESS

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان موسیقی کا بڑا نام طافو خان کے صاحبزادے طارق طافو انتقال کرگئے۔

نجی ٹی وی چینل ’’ایکسپریس نیوز‘‘ کے مطابق گلوکار طارق طافو کو پیٹ میں شدید درد ہوا تھا، جن کو فوری طور پر نجی ہسپتال لے جایا گیا۔

خاندانی ذرائع کے مطابق طارق طافو علاج کے دوران خالق حقیقی سے جاملے۔ گلوکار کے اچانک انتقال پر شوبز حلقوں کی جانب سے اظہار افسوس کیا گیا ہے۔

گلوکار طارق طافو اپنے گانے ’لاہور لاہور اے‘ کی وجہ سے دنیا بھر میں مقبول تھے۔ طارق طافو غزل گائیکی کے نامور گلوکار استاد غلام علی کے داماد تھے۔ مرحوم نے پسماندگان میں ایک بیوہ، دو بیٹیاں اور ایک بیٹا چھوڑا ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں