کراچی سے دبئی جانے والے مسافروں سے بڑی تعداد میں غیرملکی کرنسی برآمد

سافٹ ویئر Jul 28, 2026 IDOPRESS

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی سے دبئی جانے والے مسافروں سے بڑی تعداد میں غیرملکی کرنسی برآمد کر لی گئی۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق کسٹمز حکام کا کہنا ہے کہ ایک ہی خاندان کے 6 افراد سے 55 ہزار امریکی ڈالر اور 9 لاکھ 50 ہزار روپے برآمد ہوئے۔

کسٹمز حکام کا کہنا ہے کہ کرنسی ڈیکلیئریشن نہ کرنے پر کسٹمز ایکٹ 1969 کے تحت کارروائی کی گئی، ایک ہی خاندان کے 6 افراد سے سٹیٹ بینک کی مقررہ حد سے زیادہ غیرملکی کرنسی برآمد ہوئی، کرنسی سمگلنگ کی روک تھام کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں