کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 34 کان کن جاں بحق

سافٹ ویئر Jul 31, 2026 IDOPRESS

کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ کوئٹہ کے نواحی علاقے سورینج میں کوئلے کی کان میں دھماکے کے بعد پھنسے 42 افراد میں سے 34 کی موت کی تصدیق کر دی گئی، جن کی لاشیں بھی نکال لی گئی ہیں۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پی ڈی ایم اے کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے سورینج میں کوئلہ کان میں دھماکے کے باعث متعدد کان کن پھنس گئے تھے جن کی تلاش جاری ہے، ابتدائی طور پر کان سے 18 کان کنوں کی لاشیں نکال لی گئی تھیں، جبکہ اب مزید 16 کان کنوں کی لاشیں نکالی گئی ہیں۔

اس حوالے سے صوبائی وزیر مائنز اینڈ منرلز شعیب نوشیروانی نے کہا ہے کہ ریسکیو ٹیمیں انتہائی دشوار حالات کے باوجود آپریشن مسلسل جاری رکھے ہوئے ہیں، متاثرہ کان میں پھنسے دیگر مزدوروں تک رسائی کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ افسوسناک واقعہ میں جاں بحق کان کنوں کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، جاں بحق مزدوروں کے لواحقین کو فی کس 5 لاکھ روپے اور زخمیوں کو فی کس 3 لاکھ روپے معاوضہ ادا کیا جائے گا، حادثے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کی جائیں گی۔

قبل ازیں کوئلہ کان کے مالک نے میڈیا کو بتایا تھا کہ کان میں میتھین گیس کے باعث دھماکا ہوا، دھماکے کے وقت 42 مزدور تھے، کان میں پھنسے تمام مزدوروں کا تعلق خیبرپختونخوا کے علاقے شانگلہ سے ہے۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں