حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی

سافٹ ویئر Jul 31, 2026 IDOPRESS

غزہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)غزہ بورڈ آف پیس نے اعلان کیا ہے کہ حماس نے جنگ بندی کے اگلے مراحل پر عملدرآمد کے لیے ایک تفصیلی روڈ میپ پر اتفاق کر لیا ہے۔

غزہ بورڈ آف پیس کے ایکس پر بیان میں کہا گیا ہے کہ منصوبے کے تحت حماس پہلی بار اپنے تمام ہتھیار مرحلہ وار چھوڑنے کے عملی منصوبے پر رضامند ہوئی ہے، حماس کے غیر مسلح ہونے کے بعد اسرائیلی افواج کے غزہ سے انخلا کی راہ ہموار ہوگی۔

بورڈ کے مطابق معاہدہ کئی ماہ کے مذاکرات کے بعد طے پایا ہے، معاہدے کا مقصد غزہ میں نئی حکومت،سکیورٹی،تعمیر نو اور معاشی بحالی کو ممکن بنانا ہے، اب توجہ اس منصوبے پر عمل درآمد پر مرکوز ہے۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ معاہدہ غزہ میں نئی فلسطینی حکومت کے قیام کی جانب اہم قدم ہے، معاہدہ مرحلہ وار اور منظم طریقے سے نافذ کیا جائے گا بین الاقوامی استحکام فورس فلسطینی پولیس کے ساتھ مل کر غزہ کی ذمہ داری سنبھالے گی۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں