بیٹے کو قتل کیا گیا، چہرے، جسم، فنگر پرنٹس کو جلایا گیا، خودکشی کا رنگ دیا جا رہا ہے: والد میر رضا

سافٹ ویئر Aug 4, 2026 IDOPRESS

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان ایمپلائز ہاؤسنگ سوسائٹی (پی ای سی ایچ ایس) کراچی کے رہائشی میر رضا علی خان کی موت کا معمہ تاحال حل نہ ہو سکا جبکہ نوجوان کے والد نے میڈیکل رپورٹ پر تحفظات کا اظہار کر دیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل ’جیو نیوز’ سے گفتگو کرتے ہوئے میر رضا علی کے والد حسین رضا کا کہنا ہے کہ میرے بیٹے کو قتل کیا گیا جبکہ اس کی موت کو خودکشی کا رنگ دیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ بیٹے کے چہرے، جسم اور ہاتھوں کے فنگر پرنٹس کو جلایا گیا، اسے پیچھے سے گولی ماری گئی۔


حسین رضا نے کہا ہے کہ میڈیکل رپورٹ صرف گولی لگنے کی کیوں آئی ہے؟ میڈیکل رپورٹ میں تشدد کا کیوں نہیں بتایا گیا؟

میر رضا علی کے والد کا کہنا ہے کہ 28 جولائی کو بیٹا لاپتہ ہوا، 29 جولائی کو لاش ملی تو 24 گھنٹے تک وہ کہاں تھا؟ 28 جولائی کو گھر سے جاتے ہوئے میر رضا کی بہن سے بات ہوئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکسی ڈرائیور نے بتایا ہے کہ میر رضا خوش تھا اور گاڑی میں گانے لگائے، اعلیٰ افسران سے اپیل ہے کہ اس کیس کی تحقیقات کی جائیں۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں