پاکستان ویمن ٹیم کو سری لنکا کیخلاف آخری ٹی20 میچ میں کامیابی مل گئی

سافٹ ویئر Aug 4, 2026 IDOPRESS

ڈمبولا(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان ویمن ٹیم کو سری لنکا کے خلاف سیریز کے آخری ٹی20 میچ میں کامیابی مل گئی جبکہ میزبان ٹیم نے سیریز دو ایک سے اپنے نام کر لی۔

ڈمبولا میں کھیلے گئے سیریز کے آخری ٹی 20 میچ میں سری لنکا ویمن نے بیٹنگ کی دعوت ملنے پر 6 وکٹوں پر 113رنز بنائے تھے۔

پاکستان ویمن نے سری لنکا ویمن کو 4وکٹوں سے شکست دی، قومی ٹیم کی طرف سے عائشہ ظفر نے سب سے زیادہ 39 رنز بنائے جبکہ منیبہ نے 19، شوال نے 21، ام ہانی نے 8 اور سائرہ جبین نے 12 رنز بنائے۔


ٹی 20 سیریز کے ابتدائی دونوں میچز میں پاکستان کو سری لنکا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں