
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے پاکستان اور عمران خان لازم و ملزوم ہیں اگر کوئی خود کو ملک کا ٹھیکیدار سمجھ رہا ہے تو قوم اسے قبول نہیں کرتی عمران خان اس ملک کا دل ہے تم کیا چاہتے ہو پاکستان کا دل فیل ہو جائے؟ ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا اس وقت زرداری اور شریف کی نورا کشتی چل رہی ہے شہباز شریف پیپلز پارٹی کے ووٹوں سے وزیراعظم اور زرداری ن لیگ کے ووٹوں سے صدر ہیں یہ مفاد پرست ٹولہ ملک کو افراتفری میں رکھ کر عمران خان کو جیل میں رکھنا اور ملک کی ترقی روکنا چاہتا ہے ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے پاکستان کا مطلب کیا؟ لا الٰہ الا اللہ! یہ ملک انشاء اللہ عمران خان کی قیادت میں ترقی کرے گا۔5 اگست کو عمران خان کی ناحق قید کے خلاف احتجاج میں سندھ کے چھوٹے سے چھوٹے قصبے تک عوام گھروں سے نکل آئے زرداری مافیا کے ظلم کا شکار عوام کا ایک ہی مطالبہ تھا رہا کرو، رہا کرو، "عمران خان" کو رہا کرو!
