
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) مسلم لیگ (ن) راولپنڈی کے جوائنٹ سیکرٹری چوہدری عامر شہزاد نے نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار کے ساتھ غیر رسمی ملاقات کی ۔
ملاقات میں اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
اپنے بیان میں مسلم لیگ (ن) راولپنڈی کے جوائنٹ سیکرٹری چوہدری عامر شہزاد نے کہا کہ مجھے اس بات پر بے حد خوشی ہوئی کہ نائب وزیرِ اعظم نے اپنی گوناگوں ملکی اور بین الاقوامی مصروفیات کے باوجود وقت نکالا اور مجھ جیسے کارکن کے لیے اپنے پیار و محبت کا اظہار کیا۔ میں ان کی اس محبت، شفقت اور مہربانی پر تہہ دل سے مشکورہوں۔
