
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب بھر کے سکول 24 اگست کو موسم گرما کی تعطیلات کے بعد کھل جائیں گے۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق وزیر تعلیم پنجاب نے متعلقہ حکام کو سکول کھولنے سے قبل صفائی، سیکیورٹی اور دیگر انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت کردی اور کہا تمام سکولوں میں کلاس رومز،واش رومز، کھیل کے میدان اور دیگر مقامات کی صفائی یقینی بنائیں، سکولوں میں صاف اور محفوظ پینے کے پانی کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
رانا سکندر حیات نے کہا کہ سکولوں میں پانی کی ٹینکیوں اور چھتوں کی صفائی اور جراثیم کشی کی جائے، مون سون کے پیش نظر سکولوں میں نکاسی آب کے نظام کو چیک کیا جائے، اسکولوں میں ڈینگی سے بچاؤ کے ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کی جائے۔
