ایسا معاشرہ تشکیل دینا ہوگا جہاں امن، محبت اور رواداری کا راج ہو: وزیر اعلیٰ مریم نواز

سافٹ ویئر Aug 22, 2026 IDOPRESS

لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دہشت گردی کا شکار غازیوں اور شہیدوں کے خاندانوں کو کبھی تنہا نہ چھوڑنے کے عزم کا اعادہ کیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے دہشت گردی میں شہیدیا غازی بننے والے شہریوں،ا فسروں اور سیکیورٹی اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے دہشت گردی کا شکار افراد کے اہل خانہ کے حوصلوں کو سلام پیش کیا اور متاثرین کی بحالی کے لیے پرخلوص دعا کی۔

دہشت گردی کا شکار افراد کی یادگار کے عالمی دن پر اپنے خصوصی پیغام میں وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ افواج پاکستان، پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں کے اہلکاردہشت گردی کے سامنے سیسہ پلائی دیوار ہیں۔پاکستان کے شہری دنیا میں سب سے زیادہ دہشت گردی کا شکار ہوئے ہیں۔ دہشت گردی سے متاثرہ افراد اور ان کے خاندانوں کے ساتھ ہیں۔دہشت گردی کا کوئی مذہب، کوئی وطن اور کوئی زبان نہیں ہوتی۔ ایک ایسا معاشرہ تشکیل دینا ہوگا جہاں امن، محبت اور رواداری کا راج ہو۔ نفرت کے بیانیے کو شکست دے کر امن کی شمع کو روشن رکھنا ہوگا۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں