حکومت نے عوام کی بات نہیں مانی تو جلد ہڑتال کی کال دیں گے: حافظ نعیم الرحمان 

سافٹ ویئر Aug 22, 2026 IDOPRESS

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے پیٹرولیم لیوی اور مہنگائی کیخلاف جاری دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے عوام کی بات نہیں مانی تو جلد ہڑتال کی کال دیں گے۔

نجی ٹی وی چینل ’’ جیو نیوز‘‘ کے مطابق حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ وزیر کہتے ہیں ہم لیوی ختم نہیں کرسکتے، ہم کہتے ہیں ہم دھرنا ختم نہیں کر سکتے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکمرانوں کا پیچھا کسی صورت نہیں چھوڑیں گے، آئی پی پیز کے خلاف کامیاب جہدوجہد کی ہے، بجلی کے ہریونٹ پر 8 سے 10 روپےکم ہوئے ہیں۔

خیال رہے کہ پیٹرولیم لیوی اور مہنگائی کے خلاف کراچی لاہور اور پشاور میں گورنر ہاؤسز پر جماعت اسلامی کے دھرنے جاری ہیں۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں