
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ میں اڈیالہ جیل کے قیدیوں کا نجی ہسپتال میں علاج اور اہل خانہ سے ملاقات کیلئے درخواست پر سماعت ہوئی،اسلام آباد ہائیکورٹ نے سپرنٹنڈنٹ جیل سے پیراوائز کمنٹس طلب کرلئے،اسلام آباد ہائیکورٹ نے اڈیالہ جیل حکام کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق جسٹس محمد آصف نے قیدیوں کی درخواستوں پر سماعت کی،وکیل نے موقف اختیار کیاکہ درخواست گزار ہیموفیلیا بیماری کا شکار ہے،سرکاری ہسپتال میں ممکن نہ ہو تو قیدی کو پرائیویٹ ہسپتال منتقل کیا جا سکتا ہے،سپریم کورٹ فیصلے نے واضح کردیا اخراجات اہل خانہ برداشت کرسکتے ہیں،اسلام آباد نے کیس کی سماعت 27اگست تک ملتوی کردی۔
