امریکا کے ’اکنامک ڈی ڈے‘ کے اعلان کیخلاف ایران کی آبنائے ہرمز بلاک کرنے کی دھمکی

سافٹ ویئر Aug 24, 2026 IDOPRESS

تہران(ڈیلی پاکستان آن لائن)عرب میڈیا کا دعویٰ ہے کہ امریکا کی جانب سے ایران پر انتہائی سخت معاشی پابندیوں کے اعلان کی توقع کی جا رہی ہے۔

امریکی وزیرِ خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے کہا ہے کہ واشنگٹن ایران کو سہارا دینے والی تمام معاشی زندگی کی رگیں کاٹنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

اس حوالے سے ردِعمل میں ایرانی سلامتی کے سربراہ محسن رضائی نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ’معاشی جنگ‘ جاری رہی تو ایران خلیج سے تیل کی تمام برآمدات روک دے گا۔


ان کا کہنا ہے کہ جو بھی ملک امریکی پابندیوں کی حمایت کرے گا، ایران اسے ’جنگی اقدام‘ تصور کرے گا۔

ادھر عمان کے وزیرِ خارجہ سید بدر البوسعیدی منگل کو تہران جائیں گے جہاں وہ ایرانی حکام سے آبنائے ہرمز کی صورتِ حال پر بات چیت کریں گے۔

ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیٹی نے ایک مسودہ قانون کی منظوری بھی دی ہے جس کے تحت آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت رکھنے والے ممالک کے بحری جہازوں سے تہران کی فراہم کردہ خدمات کی فیس وصول کی جائے گی۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں