پاور ڈویژن کی درآمدی کوئلے کی خریداری کے طریقہ کار میں خرابیوں کی نشاندہی

سافٹ ویئر Aug 25, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاور ڈویژن نے درآمدی کوئلے کی خریداری کے طریقہ کار میں خرابیوں کی نشاندہی کی ہے۔

پاور ڈویژن کے مطابق درآمدی کوئلے کی خریداری سے متعلق نیپرا کو نئی اصلاحی گائیڈ لائنز جاری کی گئی ہیں، نئی گائیڈ لائنز کے تحت خریداری سے پہلے مرحلے میں 380 ملین روپے سالانہ کی بچت ہوگی۔

وزیر توانائی اویس لغاری کی زیرصدارت کوئلے کی خریداری سے متعلق متعدد اجلاس ہوئے، کوئلے کی خریداری کا اصل ڈیٹا، جس میں کنٹریکٹس اور مارکیٹ میں رائج طریقہ کار کاجائزہ لیا گیا۔

پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ حکومت درآمدی کوئلے کی خریداری کے شعبے میں اصلاحات کا عمل شروع کر رہی ہے، کوئلے کی درآمد اور ترسیل کے شعبے میں اصلاحات لائی جا رہی ہیں، کوئلے کی خریداری کے لیے بہترین دستیاب رعایت کا اصول متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں