پاکستان 23 سال بعد سیف گیمز کی میزبانی کیلئے تیار ، بھارت نے دعوت قبول کرلی

سافٹ ویئر Sep 7, 2026 IDOPRESS

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان 23 سال بعدسیف گیمز (ساؤتھ ایشین گیمز )کی میزبانی کرنے کیلئے تیار ہے جب کہ بھارت نے بھی دعوت قبول کرلی ہے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق بھارتی نمائندوں نے سیف گیمز کے حوالے سے ساؤتھ ایشین اولمپکس ایسوسی ایشن کے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں شرکت کی، دوران اجلاس سیف گیمز میں شرکت کے حوالے سے بھارت نے پاکستان کو مثبت جواب دیا۔

بھار ت کی جانب سے اپریل 2027 میں پاکستان میں ہونے والے کھیلوں میں شرکت پر باضابطہ رضامندی ظاہر کردی گئی ہے۔

اس حوالےسے پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل خالد محمود نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جنوبی ایشیائی اولمپک ایسوسی ایشن کے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں بھارت نے شرکت کی حامی ظاہر کی ہے۔

یاد رہے کہ اس دوران اسلام آباد میں 15کھیلوں کے مقابلے ہوں گے جن میں سکواش، ٹینس اور مارشل آرٹس سمیت مختلف کھیل شامل ہوں گے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں