لاہور: پتنگ فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 2 بڑے ڈیلر گرفتار

سافٹ ویئر Oct 8, 2026 IDOPRESS

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور میں ساندہ پولیس نے ہزاروں گڈے اور درجنوں چرخیاں برامد کر کے 2 بڑے پتنگ ڈیلروں کو گرفتار کرکے کائیٹ فلائنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

روزنامہ جنگ کے مطابق پولیس نے دو پتنگ فروشوں کو ایم اے او کالج کے قریب سے گرفتار کیا جن سے مجموعی طور پر 2250 مختلف سائز کے گڈے اور غیر قانونی ڈور کی 31 چرخیاں برآمد ہوئیں۔ملزمان نے سامان پلاسٹک کے توڑوں کپڑے کی چادروں اور گتے کے ڈبوں میں چھپایا ہوا تھا۔

پولیس نے محمد علی اور عمر فاروق کے خلاف کائیٹ فلائنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن سدرہ خان کا کہنا ہے پتنگ بازی کی اجازت حکومتی احکامات پر بسنت کے دنوں میں ہے، خلاف ورزی پر سخت کارروائی ہو گی۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں