
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 13 اکتوبر کو طلب کر لیا گیا۔
روزنامہ جنگ کے مطابق جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 13 اکتوبر کو دن ڈیڑھ بجے سپریم کورٹ کانفرنس روم میں ہو گا جس کی صدارت چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کریں گے۔اجلاس میں سندھ ہائی کورٹ میں آئینی بینچز کی مدت میں توسیع کا معاملہ زیرِ بحث آئے گا۔
واضح رہے کہ سندھ ہائی کورٹ میں آئینی بینچز کی مدت 25 اکتوبر کو ختم ہو رہی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینیٹر فاروق ایچ نائیک اور مسلم لیگ ن کے رکن آفتاب شیخ نے جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کی رکنیت سے استعفیٰ دیا تھا۔
