
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی حکومت کی جانب سے افسران کے تقرر و تبادلوں اور ریٹائرمنٹ کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابقاسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ مختلف نوٹیفکیشنز کے مطابق سینئر جوائنٹ سیکریٹری، آبی وسائل ڈویژن عظمت حسین خان کی 9 مارچ 2027 کو سرکاری ملازمت سے ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جبکہ جوائنٹ سیکریٹری، خزانہ ڈویژن عبدالجبار کو تبدیل کر کے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، مزید برآں، سیکشن افسر ثانیہ اکرم کا اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے موسمیاتی تبدیلی ڈویژن تبادلہ کیا گیا ہے جبکہ او ایس ڈی، محمد اویس ہاشمی کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں سیکشن افسر تعینات کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق این سی سی آئی اے میں تعینات پولیس سروس، گریڈ 19 کے حسام بن اقبال کو تبدیل کر کے ایس ایس پی حسام بن اقبال کی خدمات اسلام آباد پولیس کے سپرد کی گئی ہیں، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقرر و تبادلوں کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیئےہیں۔
