سعودی عرب کے کنگ خالد ایئرپورٹ پر ہونیوالے حملے میں ایک پاکستانی جاں بحق، 11 افراد زخمی

سافٹ ویئر Oct 12, 2026 IDOPRESS

ریاض(وقار نسیم وامق+ ڈیلی پاکستان آن لائن)ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حملے میں ایک پاکستانی جاں بحق جبکہ 11 افراد زخمی ہوگئے۔

سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن نے کہا ہے کہ ریاض انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہونے والے پروجیکٹائل حملے کے نتیجے میں ایک پاکستانی شہری جاں بحق ہو گیا ہے۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق اس حملے کے نتیجے میں مزید 11 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں فوری طور پر ضروری طبی امداد کی فراہمی کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

اپنے ایک پیغام میں وزیرِ اعظم نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی اور کہا کہ ریاض میں موجود پاکستانی سفارت خانہ سعودی حکام کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے اور متاثرہ خاندانوں کی ہر ممکنہ مدد کر رہا ہے۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں