رحمان بابا ایکسپریس کو حادثہ کیسے پیش آیا؟ ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ جاری

سافٹ ویئر Oct 14, 2026 IDOPRESS

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)محکمہ ریلوے نے گزشتہ روز ملتان میں حادثے کا شکار ہونے والی رحمان بابا ایکسپریس کے حادثے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ جاری کردی۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پاکستان ریلوے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹرین کو حادثہ مکینیکل خرابی کی وجہ سے ہوا، لگیج کوچ کا سائیڈ ہینگر ٹوٹنے سے حادثہ پیش آیا۔

تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا کہ ٹوٹا ہینگر ٹرن آؤٹ کراسنگ میں پھنس گیا تھا، حادثے کی جگہ سے ٹوٹا ہوا ہینگر برآمد کیا گیا ہے۔


واضح رہے کہ گزشتہ روز ملتان میں شیر شاہ پل کے قریب رحمان بابا ایکسپریس کو حادثہ پیش آیا تھا جس میں بچی سمیت 7 افراد جاں بحق اور 40 زخمی ہوئے تھے۔ کراچی سے پشاور جانے والی رحمان بابا ایکسپریس کی تمام 15 بوگیاں پٹری سے اتر گئی تھیں۔

ایک مسافر نے بتایا کہ رحمان بابا ایکسپریس کا حادثہ صبح سوا 5 بجے پیش آیا، روہڑی کے قریب بوگی نمبر 9 کے نٹ بولٹ درست کیے گئے تھے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں