اقوام متحدہ نے یمن سے متعلق پابندیوں میں ایک سال کی توسیع کر دی

سافٹ ویئر Nov 13, 2026 IDOPRESS

نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن)اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے متفقہ طور پر ایک قرارداد منظور کرتے ہوئے یمن سے متعلق پابندیوں میں ایک سال کی توسیع کر دی ہے۔ اجلاس میں سعودی عرب پر حوثی گروپ کے حملوں کی شدید مذمت بھی کی گئی ہے۔

بی بی سی اردو کے مطابق جمعرات کو منظور کی جانے والی اس قرارداد کے تحت، پابندیوں کی زد میں شامل افراد اور اداروں کے اثاثے منجمد کرنے اور سفری پابندیوں کے اقدامات کو 14 نومبر 2027 تک بڑھا دیا گیا ہے۔


سلامتی کونسل نے یمن سے متعلق ماہرین کے پینل کے مینڈیٹ میں بھی رواں سال دسمبر تک توسیع کر دی گئی ہے۔سلامتی کونسل نے حوثیوں پر زور دیا ہے کہ وہ فوری اور غیر مشروط طور پر اپنی فوجی کارروائیاں بند کریں؛ جن میں عام شہریوں، شہری تنصیبات، تجارتی ہوائی اڈوں اور بین الاقوامی بحری گزرگاہوں کو نشانہ بنانا شامل ہے۔


اقوام متحدہ میں برطانیہ کی مستقل مندوب، سارہ میکنٹوش نے کہا کہ یہ قرارداد یمن اور خطے میں حوثی حملوں کے خلاف کونسل کے عزم کا مظہر ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ اس فیصلے سے اسلحے کی پابندی مزید مؤثر ہوگی، بالخصوص ہتھیاروں کی تیاری میں استعمال ہونے والے خام کیمیکلز اور دیگر اشیاء پر کڑی نظر رکھی جائے گی، جن کی فہرست آنے والے مہینوں میں تیار کی جائے گی۔


بی بی سی عربی کے مطابق بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ یمنی حکومت نے اس فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے؛ تاہم حوثیوں کو باضابطہ طور پر دہشت گرد گروپ کے طور پر نامزد نہیں کرنے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں