حکومت نے پیٹرولیم لیوی میں مزید ریلیف دیدیا

سافٹ ویئر Nov 13, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)شہبازحکومت نے عوام کے لیے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں پیٹرولیم لیوی میں مزید ایک روپے 65 پیسے کا ریلیف دے دیا۔

جیو نیوز کے مطابق شہریوں کے لیےفی لیٹر پیٹرول پر پیٹرولیم لیوی کا بوجھ کم ہوکر 63 روپے 64 پیسے رہ گیا ہے۔


وفاقی حکومت کا پیٹرول کی قیمت کا فارمولا تبدیل کرنے کے مثبت اثرات جاری ہیں اور سرکاری دستاویزات سے معلوم ہوتا ہے کہ شہریوں کے لیے فی لیٹر پیٹرول پر پیٹرولیم لیوی کا بوجھ کم ہو کر 63 روپے 64 پیسے رہ گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ایک ہفتے سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مرحلہ وار کمی کا سلسلہ جاری ہے اور ایک ہفتے کے دوران اب تک پیٹرول تقریباً 35 روپے سے زائد سستا کیا جاچکا ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں