
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق بیٹر سائرہ جبین انجری کے باعث آئی سی سی ویمنز ایمرجنگ نیشنز ٹرافی سے باہر ہوگئی ہیں۔
پی سی بی کا بتانا ہے کہ سائرہ جبین کو 11 نومبر کو ٹریننگ سیشن کے دوران دائیں ہاتھ کے انگوٹھے میں چوٹ لگی تھی بعد ازاں ایکسرے رپورٹ میں ان کے انگوٹھے کی ہڈی ٹوٹنے اور فریکچر ہونے کی تصدیق ہوئی۔
عمان میں جاری ایونٹ کے لیے سائرہ جبین کی جگہ اب عمیمہ سہیل کو بقیہ ٹورنامنٹ کے لیے قومی اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے جو سفری انتظامات مکمل ہونے کے بعد ٹیم کو جوائن کریں گی۔
سائرہ جبین وطن واپس پہنچ کر مزید طبی معائنے کے بعد نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) میں پی سی بی کی میڈیکل ٹیم کی نگرانی میں بحالی کا عمل شروع کریں گی۔
علم میں ہے کہ ایونٹ میں اب تک پاکستان نے بنگلا دیش اور تھائی لینڈ کے خلاف بالترتیب 8 وکٹس اور 24 رنز سے کامیابی حاصل کی ہے جبکہ اسے نیدرلینڈز کے ہاتھوں 8 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
