رحیم یارخان، خودکشی کا ڈرامہ رچانے والا ملزم گرفتار

سافٹ ویئر Nov 18, 2026 IDOPRESS

رحیم یار خان(ڈیلی پاکستان آن لائن)رحیم یارخان میں 42 روز قبل خودکشی کا ڈرامہ رچانے والے ملزم نعمان ریاض کو گرفتار کرلیا گیا۔

روزنامہ جنگ کے مطابق ڈی پی او کا کہنا ہے کہ مقروض ملزم نےویڈیو بیان ریکارڈ کیا تھا کہ وہ خودکشی کرنے جارہا ہے، ملزم اپنی کار کوٹ سمابہ نہر میں گرا کر روپوش ہوگیا تھا۔نہر سے ملزم کی کار نکالنے کی کوشش میں ایک ریسکیو اہلکار ڈوب کر شہید ہوگیا تھا۔

ملزم کے اہلخانہ کو لاش نہ ملی تو ملزم کے اغوا کا مقدمہ بھی درج کرادیا، اب ریسکیو اہلکار کی شہادت کا مقدمہ بھی ملزم کے خلاف درج کرلیا گیا ہے۔ڈی پی او رحیم یار خان کا کہنا ہے کہ ملزم نعمان ریاض کے خلاف قانونی چارہ جوئی شروع کر دی گئی ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں