کراچی: افغانستان سے تربیت لینے والا خارجی حنیف عرف شینا گرفتار

سافٹ ویئر Nov 18, 2026 IDOPRESS

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ رینجرز کی کارروائی کے دوران کراچی کے علاقے منگھوپیر سے فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے ملزم حنیف عرف شینا کو گرفتار کر لیا گیا۔

روزنامہ جنگ کے مطابق اس حوالے سے رینجرز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کے قبضے سے 2 موبائل فون اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم نے 2012ء میں افغانستان میں عسکری تربیت حاصل کی۔ترجمان نے بتایا ہے کہ ملزم نے اسلحہ چلانے اور آئی ای ڈیز بنانے کی تربیت بھی حاصل کی۔

رینجرز کے ترجمان کے مطابق 2012ء اور 2013ء کے آپریشنز کے دوران ملزم روپوش ہو گیا تھا۔ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ ملزم حال ہی میں کراچی منتقل ہوا اور ڈکیت گروہ منظم کیا۔

رینجرز کے ترجمان نے یہ بھی بتایا ہے کہ ملزم نے ساتھیوں کے ساتھ 60 لاکھ روپے کی ڈکیتی کی، جس کے دوران فائرنگ سے 2 شہری زخمی ہوئے تھے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں