اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہاکہ بھارت میں ہونے والی منصوبہ بندی سے ہم آگاہ تھے، ہمارے موثر جواب پر بھارت کو سفید

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہاکہ بھارت میں ہونے والی منصوبہ بندی سے ہم آگاہ تھے، ہمارے موثر جواب پر بھارت کو سفید جھنڈالہرانا پڑا، بھارت کو عالمی سطح پر سبکی کا سامنا کرنا پڑا۔
اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہےپاکستان کو معرکہ حق میں تاریخی کامیابی ملی، بتانا ضروری ہے کہ ہم نے معرکہ حق میں کیسے کامیابی حاصل کی،معرکہ حق میں پاک فضائیہ، نیوی اور دیگر اداروں کا کردار اہم تھا، پاکستان کی انٹیلی جنس ایجنسیز نے غیرمعمولی کردار ادا کیا، رینجرز، ایف سی اور دیگر اداروں نے بھی پیشہ وارانہ مہارت کامظاہرہ کیا،
وزیر داخلہ نے کہاکہ ہم خوارجی دہشتگردوں سے لڑ رہے ہیں، افغانستان سے ہونے والی دہشتگردی کا بھرپور جواب دیا جائے گا، پاکستان سے افغان باشندوں کو باعزت طریقے سے واپس بھیجا جارہا ہے، احتجاج سے ملک میں بہتری نہیں آتی۔
