
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی پاکستان مونومنٹ آمد ہوئی،فیڈرل کانسٹیبلری کے دستے نے ایرانی وزیر داخلہ کو سلامی پیش کی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ایرانی وزیر داخلہ نے یادگارشہدا ء پر حاضری دی اور پھول رکھے،ایرانی وزیر داخلہ نے شہدا کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
ایرانی وزیر داخلہ کو پاکستان مونومنٹ سےمتعلق بریفنگ دی گئی،سکندر مومنی نے یاد گارشہداء اور پاکستان مونومنٹ کی تاریخی اہمیت کو سراہا۔
