کس کس کو تحائف ملے؟ توشہ خانہ کا مزید ریکارڈ سامنے آگیا

جگہ May 15, 2026 IDOPRESS

اسلام آ باد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سیاستدانوں اور اہم سرکاری شخصیات کو ملنے والے تحائف کا مزید ریکارڈ سامنے آگیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق کابینہ ڈویژن نے جنوری سے مارچ 2026 کی سہ ماہی کا توشہ خانہ ریکارڈجاری کر دیا جس کے مطابق صدرمملکت آصف علی زرداری، وزیر اعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، چیئرمین سینیٹ اور چیئرمین نیب سمیت کئی وزراء اور اہم شخصیات قیمتی تحائف وصول کرنے والوں میں شامل ہیں۔

تمام شخصیات نے موصول تحائف توشہ خانہ میں جمع کرواد یئے، فہرست میں تحائف دینے والوں کے نام کا خانہ شامل نہیں۔

توشہ خانہ کے ریکارڈ کے مطابق وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ، وفاقی وزیر اقتصادی اموراحد چیمہ اور وزیر اطلاعات عطاءتارڑ بھی تحائف وصول کرنے والوں کی فہرست کاحصہ ہیں۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں