نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن)آبنائے ہرمز میں ایرانی فورسز کی جانب سے تین جہازوں پر حملے کی اطلاعات کے بعد جمعرات کے روز عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں

نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن)آبنائے ہرمز میں ایرانی فورسز کی جانب سے تین جہازوں پر حملے کی اطلاعات کے بعد جمعرات کے روز عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔
بی بی سی اردو کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں کے پیمانے کے طور پر استعمال ہونے والا برینٹ کروڈ کی قیمت تقریباً 103 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے، جبکہ امریکی منڈی میں فروخت ہونے والا تیل 94 ڈالر فی بیرل سے اوپر چلا گیا ہے۔
منگل کے روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے ساتھ جنگ بندی میں توسیع کے اعلان کے بعد تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ توسیع کا مقصد ایران کو معاہدہ کرنے کے لیے مزید وقت فراہم کرنا ہے۔
