اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی حکومت کی کفایت شعاری مہم میں اکثر سینیٹرز نے تنخواہوں میں کٹوتی کی مخالفت کردی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی حکومت کی کفایت شعاری مہم میں اکثر سینیٹرز نے تنخواہوں میں کٹوتی کی مخالفت کردی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم کی کفایت شعاری مہم کیلئے تمام سینیٹرز کو ایک پرفارما بھیجا گیا تھا،جس میں ان سے 2ماہ کی تنخواہ سے 25فیصد سرنڈر کرنے کی درخواست کی گئی تھی، سینیٹرز کی اکثریت نے تنخواہ میں کٹوتی کی مخالفت کردی۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ 95کے ایوان میں 21سینیٹرز نے تحریری طور پرتنخواہ میں 25فیصد کفایت شعاری مہم میں دیا۔ان میں سینیٹر عبدالقادر،سینیٹر شیری رحمان،سلیم مانڈوی والا، اعظم نذیر تارڑشامل ہیں،اکثریت کا تعلق لیگی جماعت سے ہے،جبکہ سینیٹر منظور کاکڑ،روبینہ ناز،سعدیہ عباسی،خالدہ عتیق،حاجی ہدایت اللہ سمیت 10سینیٹرزنے اس تجویز کی مخالفت کی۔
ذرائع کے مطابق اپوزیشن لیڈر سمیت بیشتر نے تنخواہ میں کٹوتی کی مخالفت کی،پی ٹی آئی سینیٹرز کی جانب سے بھی حکومتی پرفارما جمع نہیں کرایا گیا،پرفارما جمع نہ کرانے پر ان کی تنخواہ میں کٹوتی نہیں کی گئی۔
