
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پیر ودھائی موڑ آئی جے پی روڈ پر تیز رفتاری کے باعث کار بے قابو ہو کر نالے میں جا گری۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے میں دو خواتین سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔
زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعدہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
