ہراسانی کے الزامات، ارسلان بٹ نے مامیا شاہ جعفر کو قانونی نوٹس بھیج دیا

جگہ May 26, 2026 IDOPRESS

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی شوبز انڈسٹری کے اُبھرتے ہوئے اداکار ارسلان بٹ نے ساتھی اداکارہ مامیا شاہ جعفر کو ہراسانی کے الزامات لگانے پر قانونی نوٹس بھیج دیا۔

روزنامہ جنگ کے مطابق ارسلان بٹ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر موجود اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر بھی مامیا شاہ جعفر کو بھیجے گئے قانونی نوٹس کا سکرین شاٹ شیئر کیا ہے۔

اُنہوں نے قانونی نوٹس کاسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ جھوٹے پر اللّٰہ کی لعنت ہو۔

View this post on Instagram

A post shared by Arslan Asad Butt (@arslanbuttofficial)


اداکار نے مزید لکھا کہ جھوٹے اور ہتک آمیز ریمارکس کے خلاف یہ قانونی نوٹس بھیجا گیا ہے۔

اُنہوں نے یہ بھی لکھا کہ مقررہ مدت کے اندر معافی مانگیں ورنہ قانونی کارروائی کے لیے تیار رہیں۔

واضح رہے کہ مامیا شاہ جعفر نے کچھ روز قبل اپنے ایک پوڈکاسٹ انٹرویو میں ارسلان بٹ پر شوٹنگ کے دوران ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔

انہوں نے یہ الزام بھی عائد کیا کہ سیٹ پر صلح کرنے کی کوشش کے دوران ارسلان بٹ نے انہیں گلے لگانے کی کوشش بھی کی اور انکار کرنے پر غصے کا اظہار کیا۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں