کاجا کالاس کا دورۂ پاکستان, یورپی یونین سے تعلقات میں نئی پیش رفت کی امید

جگہ Jun 1, 2026 IDOPRESS


برسلز ( وقار ملک ) یورپی یونین (EU) کی ہائی ریپریزنٹیٹو برائے خارجہ امور و سلامتی پالیسی کاجا کالاس پاکستان کا اہم دورہ کریں گی، جہاں وہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے ساتھ آٹھویں پاکستان-یورپی یونین اسٹریٹجک ڈائیلاگ میں شرکت کریں گی دورے کے دوران کاجا کالاس صدر آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر سے بھی ملاقاتیں کریں گی۔

ان ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات، تجارت، سرمایہ کاری، علاقائی استحکام اور باہمی تعاون کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال متوقع ہے سیاسی مبصرین اور یورپی امور کے ماہرین اس دورے کو پاکستان کے لیے انتہائی مثبت قرار دے رہے ہیں۔ ان کے مطابق یہ دورہ پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یورپی یونین پاکستان کا ایک بڑا تجارتی شراکت دار ہے اور دونوں فریقوں کے درمیان بڑھتا ہوا تعاون ملکی معیشت کے لیے خوش آئند ثابت ہو سکتا ہے۔تجزیہ کاروں کے مطابق اگر پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان اقتصادی اور تجارتی روابط مزید مستحکم ہوتے ہیں تو ملک میں سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، برآمدات میں اضافہ ہوگا اور روزگار کے شعبے میں بہتری آئے گی۔ اس کے نتیجے میں بے روزگاری میں کمی، صنعتی ترقی اور معاشی استحکام کو فروغ مل سکتا ہے۔


ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ یورپی یونین کے ساتھ قریبی تعلقات پاکستان کے لیے ترقی کے نئے دروازے کھول سکتے ہیں، جس سے نہ صرف کاروباری سرگرمیاں بڑھیں گی بلکہ عام شہریوں کے معیارِ زندگی میں بھی بہتری آئے گی۔ ان کے مطابق مضبوط بین الاقوامی شراکت داری پاکستان کی اقتصادی ترقی اور عوامی خوشحالی کے لیے ایک اہم سنگ میل ثابت ہو سکتی ہے یاد رہے کہ یورپی یونین کی جانب سے پاکستان کو حاصل جی ایس پی پلس (GSP+) سہولت نے گزشتہ برسوں میں پاکستانی برآمدات، خصوصاً ٹیکسٹائل کے شعبے، کو نمایاں فائدہ پہنچایا ہے۔ ماہرین امید ظاہر کر رہے ہیں کہ موجودہ دورہ مستقبل میں مزید اقتصادی تعاون اور ترقی کے مواقع پیدا کرنے کا باعث بنے گا۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں