
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے دفتر خارجہ میں ملاقات کی ہے۔
دفتر خارجہ کے مطابق بلاول بھٹو زرداری اور اسحاق ڈار کی ملاقات میں آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی سیاسی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔اسحاق ڈار نے گلگت بلتستان میں حکومت سازی پر بلاول بھٹو زرداری کو مبارکباد دی جبکہ بلاول بھٹو زرداری نے منتخب حکومت کی تشکیل میں مسلم لیگ( ن) کی حمایت پر اسحاق ڈار کا شکریہ ادا کیا۔
’’جنگ ‘‘ کے مطابق ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ آزاد جموں و کشمیر میں آئندہ عام انتخابات آزاد، منصفانہ اور شفاف انداز میں منعقد ہونا نہایت اہم ہے۔
