
واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی سینیٹ نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد مسترد کر دی جبکہ ایوان نمائندگان نے منظور کر لی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی سینیٹ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران کے خلاف جاری فوجی کارروائیوں سے امریکی افواج واپس بلانے کی ہدایت دینے والی قرارداد منظور کرنے سے انکار کر دیا۔
میری لینڈ سے تعلق رکھنے والے ڈیموکریٹ سینیٹر کرس وین ہولن کی پیش کردہ وار پاورز ریزولوشن پر ووٹنگ ہوئی تاہم قرارداد 47 کے مقابلے میں 49 ووٹوں سے مسترد ہوگئی اور مطلوبہ حمایت حاصل نہ کرسکی۔
