
کوہاٹ(ڈیلی پاکستان آن لائن)کوہاٹ میں انڈس ہائی وے پر گاڑی پر فائرنگ میں ایک کسٹم اہلکار شہید جبکہ دو زخمی ہوگئے۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ کسٹم اہلکار معمول کی چیکنگ میں مصروف تھے کہ نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی، گاڑی پر فائرنگ سے گاڑی میں آگ لگ گئی۔
شہید کسٹم اہلکار کی شناخت یاسر شاہ کے نام سے ہوئی ہے۔ شہید اہلکار کی لاش اور زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس نے سرچ آپریشن شروع کر دیا، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے آپریشن جاری ہے۔
