لاہور، راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلادھار بارش

جگہ Aug 6, 2026 IDOPRESS

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گوالمنڈی میں 47، کچہری میں 44، پیرودھائی میں 28 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ نیوکٹاریاں میں 32، بوکرہ 27، پی ایم ڈی میں 23، شمس آباد میں 19 ملی میٹر بارش ہوئی۔

ایم ڈی واسا کے مطابق نشیبی علاقوں میں واسا کا عملہ ہیوی مشینری کے ہمراہ موجود ہے، گزشتہ بارش کے بعد نالوں میں بننے والی رکاوٹوں کو دور کیا گیا، شہربھر کے نالوں اورنالہ لئی کی مانیٹرنگ جاری ہے ،بہاؤ معمول کے مطابق ا ور بلا رکاوٹ ہے۔

اس کےعلاوہ لاہور کے مختلف علاقوں میں بھی بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ کمزور مون سون ہواؤں کے ساتھ ساتھ مغربی ہواؤں کا سلسلہ بھی ملک کے شمالی علاقوں پر اثر انداز ہے جس کے باعث آج اسلام آباد، پنجاب ،خیبرپختونخوا ،گلگت بلتستان او ر کشمیر کے بعض مقامات پر مزید بارش ہو سکتی ہے۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں