
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) عوام پاکستان پارٹی کے رہنما مفتاح اسماعیل نے حکومت کی شوگر پالیسی پر سخت تنقید کی ہے۔
نجی ٹی وی چینل ’’ جیو نیوز‘‘ کے مطابق مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پہلے چینی کو برآمد کر کے مصنوعی قلت پیدا کی گئی، اس کے بعد ضرورت سے زیادہ چینی درآمد کر لی گئی اور پھر اس درآمد شدہ چینی کو برآمد کیا جارہا ہے جس کا سارا نقصان پاکستان کے عام شہریوں کو بھرنا پڑ رہا ہے۔
سوشل میڈیا پر ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پچھلے سال حکومت نے ساڑھے سات لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دی جس سے چینی کی قیمت میں 50 روپے فی کلو اضافہ ہو گیا۔
