امریکا اور متحدہ عرب امارات نے ملٹری آرٹیفیشل انٹیلیجنس ٹاسک فورس کا اعلان کر دیا

جگہ Aug 22, 2026 IDOPRESS

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکا اور متحدہ عرب امارات نے ملٹری آرٹیفیشل انٹیلیجنس ٹاسک فورس کا اعلان کر دیا۔

نجی ٹی وی چینل ’’ جیو نیوز‘‘ کے مطابق ابوظبی میں امریکی اماراتی ٹاسک فورس قائم کی جائےگی، ٹاسک فورس میں دونوں ممالک کے 20 ماہرین شامل ہوں گے۔

اماراتی حکام کا کہنا ہے کہ ٹاسک فورس کا نام ٹیلون سائنپس رکھا گیا ہے، ٹاسک فورس آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور سائبر سکیورٹی پر کام کرے گی۔

اماراتی حکام کے مطابق انٹیلیجنس معاونت اور اہم تنصیبات کے تحفظ پر توجہ ہوگی، علاقائی سکیورٹی کی نگرانی بھی ٹاسک فورس کی ترجیح ہوگی۔

اماراتی حکام کا کہنا ہے کہ ٹاسک فورس جلد کام شروع کرےگی۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں