
واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن) چینی صدرشی جن پنگ تین روزہ دورے پرامریکا پہنچ گئے، امریکی صدر ٹرمپ اور خاتون اول نے چینی صدر اور اہلیہ کا استقبال کیا۔
چینی صدر شی جن پنگ کے روزہ دورے کے آغاز پر جوائنٹ بیس اینڈریوز میں 100 فٹ طویل ریڈ کارپٹ بچھایا گیا، توپوں کی سلامی دی گئی اور امریکی فضائیہ کے دو B-1 بمبار طیاروں نے فضائی مظاہرہ کیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور خاتون اول میلانیا ٹرمپ نے چینی صدر شی جن پنگ اور ان کی اہلیہ پینگ لی یوان کا ایئرپورٹ کے رن وے پر ریڈ کارپٹ پر استقبال کیا، دونوں رہنماؤں اور ان کی اہلیاؤں نے مصافحہ کیا اور مختصر گفتگو بھی کی۔
دورے کے دوران خوشگوار ملاقاتوں، بند کمرے میں مذاکرات اور سرکاری عشائیے سمیت دیگر اہم تقریبات بھی متوقع ہیں تاہم وائٹ ہاؤس اور امریکی فوج نے دورے کے تمام پروگراموں کی حتمی ترتیب کے بارے میں مکمل تفصیلات فراہم نہیں کیں۔
