لانگ مارچ مؤخر کیے جانے تک پی ٹی آئی سے مذاکرات نہیں ہوسکتے: رانا ثنااللہ

جگہ Sep 24, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ لانگ مارچ مؤخر کیے جانے تک پی ٹی آئی سے مذاکرات نہیں ہوسکتے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ شہر میں کنٹینر کو حفاظتی اقدامات کے طور پر رکھا گیا ہے، کنٹینرسڑک کنارے پڑے ہیں اور سڑکیں کھلی ہوئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی قیادت سے بیک ڈور رابطے اب بھی ہیں، لانگ مارچ مؤخر کیے جانے تک ان سے مذاکرات نہیں ہوسکتے، لانگ مارچ سے متعلق صرف بیانات دیئے جارہے ہیں، عملی طورپرمارچ نہیں ہوگا۔

رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں کسی کو بھی چڑھ دوڑنے کی اجازت نہیں۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں