کراچی میں 19 سال سے گاڑیاں چوری کرنے والا ملزم مقابلے میں ہلاک

جگہ Oct 4, 2026 IDOPRESS

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی نمبر 5 میں اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل کا کار لفٹروں سے مقابلہ ہوا جس میں شہر میں 19 سال سے گاڑیاں چوری کرنے والا ملزم ہلاک ہو گیا۔

روزنامہ جنگ کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزم محمد بروہی پر کراچی کے مختلف تھانوں میں 47 مقدمات درج تھے، ہلاک ملزم ماضی میں 7 مرتبہ گرفتار ہو چکا تھا۔

حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزم بین الصوبائی کار لفٹر گینگ کا کارندہ تھا، پولیس مقابلے کے دوران ملزم کے 2 ساتھی فرار ہو گئے۔

پولیس حکام نے کہا ہے کہ ہلاک ملزم سے سعیدآباد تھانے کی حدود سے چوری کی گئی کار اور اسلحہ برآمد ہوا ہے، ملزم گاڑی چوری، پولیس مقابلے، اسلحہ اور منشیات کے مقدمات میں ملوث تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فرار ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں