ڈونلڈ ٹرمپ کے سرکاری اشتہارات کیخلاف ڈیموکریٹس کا عدالت سے رجوع

جگہ Oct 8, 2026 IDOPRESS

نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سرکاری خزانے سے چلائے جانے والے ٹی وی اشتہارات کے خلاف ڈیموکریٹک نیشنل کمیٹی نے مقدمہ دائر کر دیا۔

ڈیموکریٹس کا مؤقف ہے کہ ٹرمپ نے کانگریس کی جانب سے مختص کیے گئے 20 ملین ڈالرز میں سے رقم سیاسی تشہیر کے لیے استعمال کی جو آئینی اختیارات اور سرکاری فنڈز کے استعمال سے متعلق قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

جمہوریت پر نظر رکھنے والے ادارے کامن کاز نے بھی انہی اشتہارات کے خلاف الگ مقدمہ دائر کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ یہ عوامی خدمت کے اعلانات نہیں بلکہ سیاسی تشہیر ہے۔

ریپبلکن جماعت کے بعض رہنماؤں نے بھی اشتہارات کے لیے سرکاری رقم کے استعمال پر اعتراض کیا ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں