
سورس: فوٹو: ایکس
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) معاذصداقت نے سری لنکا کیخلاف ٹی ٹوئینٹی میچ میں کرکٹ شائقین کے دل جیت لیے،سوشل میڈیا پر ’’نولُک سکس‘‘ کا چرچہ، ویڈیو وائرل ہو گئی ۔
The no-look shot: Maaz Sadaqat edition ???? Nonchalantly sends it sailing over the ropes #PAKvSL | #CricketKaJashan | #BackTheBoysInGreen https://t.co/hofvSlFHGI
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 9,2026
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں سری لنکا کے خلاف کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ڈیبیو کرنے والے معاذ صداقت نے کیریئر کی پہلی نصف سنچری سکور کی۔
Third maximum for Maaz Sadaqat ⚡ Vicious blow down the ground #PAKvSL | #CricketKaJashan | #BackTheBoysInGreen https://t.co/Tqom9D0nHH
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 9,2026
معاذ نے اپنے کیریئر کی دوسری ہی گیند پر سری لنکن فاسٹ بولر ایشان مالنگا کی آف سٹمپ سے باہر پڑنے والی فل لینتھ گیند پر شاندار ’’نولُک سکس‘‘ جڑ دیا جس نے گراؤنڈ میں موجود تماشائیوں کو خوب محظوظ کیا۔ اسی اوور میں ایک اور چھکا لگا کر اپنی جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔
