جبوتی سے یمن جانیوالے تارکین وطن کی کشتی الٹ گئی، 15 بچوں سمیت 139 افراد ہلاک

جگہ Oct 12, 2026 IDOPRESS

لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک )افریقی ملک جبوتی سے یمن جانے والے تارکین وطن کی کشتی اُلٹ گئی جس کے نتیجے میں 15 بچوں سمیت 139 افراد ہلاک ہوگئے۔

’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق برطانوی میڈیا کے مطابق کشتی ڈوبنےکا حادثہ 8 اور 9 اکتوبر کی درمیانی شب پیش آیا۔کشتی میں تقریباً 300 افراد سوار تھے، 60 سے زیادہ مسافروں کو بچالیا گیا ہے جبکہ 80 سے زائد افراد لاپتہ ہیں۔ زندہ بچ جانے والے 60 سے زائد تمام افراد ایتھوپیا کے شہری ہیں۔

عالمی ادارہ برائے مہاجرین (آئی ایم او) کے مطابق ہر سال قرن افریقہ (ایتھوپیا،صومالیہ، اریٹریا، جبوتی) سے تعلق رکھنے والے ہزاروں تارکین وطن محفوظ پناہ گاہوں اور روزگار کی امید میں خلیجی ممالک پہنچنےکے لیے یہ خطرناک سفرکرتے ہیں۔

آئی ایم او کے مطابق اب تک برآمدکی گئی لاشوں میں 42 لاشیں خواتین کی ہیں۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں